تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

روس: مسافر کا طیارہ افغانستان لے جانے کا مطالبہ، پائلٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ماسکو: روسی ایئرلائن کا کمرشل طیارہ مسافر کے افغانستان لے جانے کے مطالبے پر طیارہ ہنگامی بنیادوں پر اتار لیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سربیا سے ماسکو جانے والے کمرشل طیارے نے غیر متوقع طور پر روس کے شہر خانئے مینواسک میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ مسافر نے پائلٹ کو افغانستان کی طرف لے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک مسافر نے طیارے کا رخ افغانستان کی جانب کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر طیارے کو راستے میں ہی اتار لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سنگاپور ایئر لائنز کے طیارے میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی

مسافر سے متعلق تاحال متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، روسی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے سے اترتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مسافر طیارے میں ہی موجود ہے اور اس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔

روسی ایئرلائن کی فلائٹ ایس یو 1515 نے سربیا کے شہر سوروگٹ سے ماسکو کے لیے اُڑان بھری تھی۔

روسی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے مطابق جہاز کے کپتان نے ہنگامی طور پر جہاز خانئے مینواسک میں اتارنے کا فیصلہ مسافر کے مطالبے پر کیا ہے۔

روسی طیارہ اترنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کرکے اسے گھیر لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -