تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان کے دوست ملک میں‌ بغیر ڈرائیور گاڑیاں‌ سڑکوں‌ پر کب آئیں‌ گی؟

ماسکو: روس کے وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں جلد سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ڈرائیور کے بغیر خود کار طریقے سے چلنے والی گاڑیوں کی آزمائش رواں برس شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کے لیے انجینئرز کی منظوری دے دی ہے جو کمیشننگ کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کریں گے۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو متعارف کرانے کا مقصد مقامی کمپنیوں کو وسیع پیمانے پر کاروبار فراہم کرنا ہے، اس کا دوسرا بڑا فائدہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ڈرائیور کے بغیر گاڑی کیسے چلی؟ ویڈیو نے معمہ حل کردیا

یہ بھی پڑھیں: معروف کارساز کمپنی کا سیلف ڈرائیو گاڑی متعارف کرانے کا اعلان

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کو عملی جامع پہنانے کے لیے 2021 سے 2024 کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور اُن کے سڑکوں پر آنے کے حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزمائش کی کامیابی کے بعد روس کے شہری آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی حامل خود کار گاڑیاں استعمال کرسکیں گے۔

دوسری جانب گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان اور ضابطے کی تیاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے اقدامات سے صنعت ترقی کرے گی اور مقامی سطح پر پیداوار بھی بڑھ جائے گی‘۔

اسے بھی پڑھیں: امریکا کی سڑکوں پر بغیرڈرائیور کی خود کار گاڑیاں دوڑنے کو تیار

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں آرٹی فیشل انٹلی جینس سے مزین خود کار گاڑیاں محدود تعداد میں سڑکوں پر چل رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -