اشتہار

روسی پائلٹس نے امریکی بمبار طیاروں کو واپس جانے پر مجبور کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی لڑاکا طیارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی سرحد کے قریب آنے والے امریکی بمبار طیارے کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک روسی ایس یو 35 لڑاکا طیارے نے بحیرہ بالٹک کے اوپر روسی سرحد کی طرف پرواز کرنے والے دو امریکی بی-52 ایچ اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو روکنے کے لیے ہنگامی پرواز کی۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پیر کو وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ایئر ڈیفنس فورس کے رڈاروں نے بحیرہ بالٹک کے اوپر دو ہوائی اہداف کا پتہ لگایا جو روسی سرحد کی جانب پرواز کر رہے تھے۔”

- Advertisement -

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق روسی جیٹ کی پرواز کا مقصد طیاروں کی شناخت اور سرحدی خلاف ورزی کو روکنا تھا۔

غیرملکی فوجی طیاروں کے روسی کی ریاستی سرحد کی جانب سے ہٹنے کے بعد روسی طیارہ اپنے اڈے پر واپس چلا گیا۔

وزارت نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ امریکی طیاروں نے روس کی ریاستی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی اور یہ کہ روسی جیٹ کی پرواز میں بھی بین الاقوامی فضائی قوانین کی سختی سے تعمیل کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 مارچ کو بحیرہ اسود میں اس علاقے کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک امریکی فوجی جاسوس ڈرون مبینہ طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ تصادم کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

روس نے ایسے کسی تصادم کی تردید کی تھی تاہم اس نے امریکا کو روسی سرحد کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کیا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں امریکا کی طرف سے کسی بھی "اشتعال انگیزی” کا "متناسب” جواب دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں