تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیر اعظم کرونا وائرس کا شکار

ماسکو: روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین نے صدر ولادی میر پیوٹن کو بتایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میشوستین نے جمعرات کے روز روسی صدر سے ویڈیو کانفرنس پر رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے روسی صدر کو مشورہ دیا کہ ڈپٹی پرائم منسٹر اینڈری بیلوسو کو اُن کی جگہ قائم مقام وزیر اعظم تعینات کردیا جائے تاکہ ملکی امور اچھے سے چلتے رہیں۔ انہوں نے اپنا عہدے سے عارضی طور پر دستبرادری کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں: کرونا کی عالمی سطح پر تباہ کاریاں جاری

روسی صدر نے وزیر اعظم کی تجویز اور مشورے کو احسن قرار دیتے ہوئے اینڈی بیلو سو کو قائم مقام وزیراعظم تعینات کردیا۔

رپورٹ کے مطابق روس میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 6 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ روس کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں پانچ ہفتے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں پر ہی محدود رہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روس کی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے بھی ملک کی معیشت تنزلی کی طرف چل پڑی ہے۔

Comments

- Advertisement -