ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

روسی روبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

تمام ترمشکل حالات کے باوجود روسی کرنسی روبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہت آگے جاچکی ہے جس نے ماہرین معاشیات کو بھی حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بینک آف روس کی جانب سے شرح سود میں توقع سے زیادہ 15 فیصد تک اضافہ کے بعد بھی روسی کرنسی روبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ 6ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے مرکزی بینک نے اپنی کلیدی شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا جو کہ روئٹرز کے سروے کے مطابق تجزیہ کاروں کی ہنڈرڈ بیسز پوائنٹ اضافے کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی سے زائد ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی کرنسی روبل نے یورو کے مقابلے میں 99.09 پر تجارت کرنے کے لیے 0.5فیصد کا اضافہ کیا تھا اور یوآن کے مقابلے میں 0.3 فیصد سے بڑھ کر 12.74پر آگیا تھا۔

گزشتہ سال روس یوکرین جنگ کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک روس پر معاشی پابندیوں کا اعلان کرچکے ہیں مگر روس سے گیس کی خریداری میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں