تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن میں دولت مند روسی باشندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں قیمتی جائیدادیں خریدنے والے دولت مند روسی باشندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو روسی باشندے قیمتی مکانوں، پرتعیش فلیٹس یا کشتیوں کی خریداری کے لیے رقم کے حصول کا ذریعہ ثابت کرنے میں ناکام رہیں گے ان کی املاک بحق سرکار ضبط کرلی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ان اقدامات سے برطانیہ کو منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن میں قیمتی جائیدادوں کی خریداری کے مسئلے پر موثر طور پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنیز کا کہنا ہے کہ روسی باشندوں نے مشکوک دولت سے برطانیہ میں 729 ملین سے 4.4 بلین پونڈ تک مالیت کی املاک خرید رکھی ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کم و بیش 140 معاملات کی تحقیقات کررہی ہے جن میں زیادہ تعداد روسی شہریوں کی ہے۔

روس سے متعلق ارکان پارلیمنٹ گروپ کے سربراہ کرس بریانٹ اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کے قتل کی کوشش کے بعد اب تفتیش کار دولت مند روسیوں کے پیچھے ہیں۔

برطانوی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ آوروں کا نام الیگزنڈر پیٹروف اور رسلان بشیروف تھا اور ان کا تعلق روس سے تھا ،  واضح رہے کہ امریکا، فرنس، کینیڈا اور جرمنی نے اعصاب شکن کیمیکل حملے پر برطانیہ کی جانب سے تیار کی گئی جائزہ رپورٹ پر اتفاق کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -