جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

روس کا دنیا کی ہر چیز اپنے ملک میں تیار کرنے کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا ہے کہ ہم اب اس دنیا کی ہر چیز اپنے ہی ملک میں تیار کریں گے اور ہم ہر چیز کا متبادل بنائیں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایس پی آئی ای ایف 2022 کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا اور کہا کہ روس اب دنیا کی ہر چیز کو خود اپنے ملک میں ہی تیار کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایس پی آئی ای ایف 2022 کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اب دنیا کی ہر چیز کو خود اپنے ملک میں ہی تیار کرے گا۔ اس کے لیے روس ان مغربی کمپنیوں کے ذریعے مطلوبہ سامان تیار کرنا سیکھے گا جو روس کو چھوڑ چکی ہیں، یا دوسرے ممالک کی کمپنیاں انہیں ایسی مصنوعات فراہم کرتی تھیں۔

ولادیمیر پوتن نے مزید کہا کہ روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیوں کی جگہ دوسری کمپنیاں پہلے ہی خالی جگہوں کو بھرنے کے لیے آ رہی ہیں، صدر پوتن کے مطابق وہ غیر ملکی کمپنیاں جو پیکیجنگ تیار کرتے ہیں، جو پینٹ تیار کرتے ہیں اب سے ان کی جگہ ہم بھی پینٹ اور دیگر اشیائے خور ونوش اور صنعتی استعمال سے متعلق سامان تیار کرنا شروع کر رہے ہیں۔

روسی صدر کے مطابق دنیا جو کرسکتی ہے ہم وہ سب کچھ کرسکتے ہیں اور اس بارے میں مجھے کوئی شک نہیں ہے، اگر ہم درآمدی متبادل کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو ہم ہر چیز کا متبادل بنائیں گے اور ہم اپنی پیداوار کی بالکل نئی امید افزا بنیاد کا استعمال کرتے ہوئے سب کچھ ملک میں پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کو نئی بنیادوں پر پیداوار کی طرف جانے کی کوشش کرنی چاہیے، جو پرانی ٹیکنالوجیز سے کہیں زیادہ جدید ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں