تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

’عمران خان کے تکبر کی وجہ سے کوئی اس کے ساتھ نہیں کھڑا‘

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کےتکبرکی وجہ سےآج کوئی اس کےساتھ نہیں کھڑا۔

گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کو جب بھی موقع ملا نوجوانوں کی فلاح کیلئے اقدامات کیے ن لیگ نے سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کانظام رائج کیا۔

سعدرفیق نے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا نظام نوازشریف لے کر آئے پاکستان میں ٹیکنالوجی کانظام آنےسےترقی ہوئی، جدید پاکستان کی بنیاد نوازشریف نے رکھی۔

موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسلسل پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کیا مشکل وقت آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں جو کام دشمن نہ کر سکا وہ عمران خان نےکر دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی وقت پرشفاف الیکشن ہونےچاہئیں زمان پارک جانےوالے پولیس اہلکاروں پرپیٹرول بم پھینکےگئے عمران خان کےتکبرکی وجہ سےآج کوئی اس کےساتھ نہیں کھڑا۔

Comments