جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کے بھائی دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  اسٹوری کے ذریعے اداکارہ صبا قمر نے بھائی کے انتقال کی افسوسناک اطلاع مداحوں کو دی۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ’انا اللہ وانا الیہ راجعون۔‘ لکھا۔

صبا قمر نے یہ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی کو کے لیے ’مُنا‘ بھی لکھا ہے۔

 

 

اداکارہ کی دوست مشل نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صبا قمر کے بھائی کا آج صبح اچانک انتقال ہوا ہے یہ میرے لیے حیرت میں مبتلا دینے والا لمحہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’سب مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔‘

صبا قمر کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں مائرہ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں میکال ذوالفقار، احسن خان، اسما عباس، محمود اسلم، نعیمہ بٹ ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں