تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

”اسکرین پر مریم نواز کا کردار نبھانے کی خواہش ہے“

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اسکرین پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

مقامی انگریزی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم ”ہندی میڈیم“ کی اداکارہ نے کہا کہ میں اسکرین پر بحیثیت ایک سیاسی شخصیت کے طور پر آنا چاہتی ہوں۔

صبا قمر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر اچھی بائیوپک بنا سکتی ہوں، میری یہ بھی خواہش ہے کہ بڑی اسکرین پر مریم نواز کا رول ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ میں مریم نواز کے کردار کے ساتھ انصاف کر سکتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

انٹرویو میں صبا قمر نے یہ بھی بتایا کہ بالی وڈ ہیرو رنبیر کپور میرے پسندیدہ اداکار ہیں، وہ آنکھوں سے اداکاری کرتے ہیں، رنبیر کپور بہترین ہیرو ہیں۔

اس سے قبل صبا قمر نے اپنے پسندیدہ بالی وڈ اداکار جوڑی کا نام بتایا تھا۔ انہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر پر تبصرہ کرنے کے لیے صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری کو ذریعہ بنایا اور لکھا کہ ”پیار ہو تو ایسا، ماشاءاللہ۔“ ساتھ ہی انہوں نے نظرِ بد سے دوری اور دل والی ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -