اشتہار

صبا قمر نے اپنے پسندیدہ بھارتی ہدایت کاروں کے نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بالی وڈ کے بڑے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انگریزی روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ فلم ”ہنڈی میڈیم“ میں اداکاری کے بعد سے مداحوں کی جانب سے بہت سارا پیار مل رہا ہے، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ میرے کام کو سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ”ہنڈی میڈیم“ میں اداکاری میری زندگی کا بہترین تجربہ رہا جو زندہ رہنے تک میرے ساتھ رہے تھے، اس فلم نے مجھے کئی پہلو سے تبدیل کر دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: صبا قمر بالی وڈ سے دوبارہ پیشکش کی خواہاں

صبا قمر نے کہا کہ جب میں ابھرتی ہوئی بالی وڈ انڈسٹری کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ جناب سنجے لیلا بھنسالی، انوراگ باسو، امتیاز علی، اور وشال بھردواج کی کہانیاں بڑے پیمانے پر گونجتی ہیں، یہ انڈسٹری کے میرے چار پسندیدہ ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ میں مستقبل میں کام کرنے کی منتظر ہوں۔

اداکارہ صبا قمر نے آج سے تقریباً پانچ سال قبل فلم ”ہندی میڈیم“ سے بالی وڈ میں قدم رکھا جہاں انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا۔ اس کے بعد اداکارہ نے کسی بھارتی فلم میں اداکاری نہیں کی۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کو عرفان خان سے رابطے میں نہ رہنے کا افسوس

عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ مئی 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے اچھا بزنس کیا تھا، لیکن اس کے عرفان خان کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ بیماری کے باعث عرفان خان 29 اپریل 2020 کو 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

صبا قمر بالی وڈ میں بڑے عرصے بعد واپسی کے لیے ”زندگی“ اور ”زی فائیو“ کی ویب سیریز پر کام کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں