ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

دوسری شادی پر تنقید کرنیوالوں کو صبا قمر کا سخت جواب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے دوسری شادی کرنے پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر صبا قمر کے حالیہ انٹرویو کو ایک مختصر سا حصہ ویڈیو کی صورت میں خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں دوسری شادی سے متعلق اظہارِ خیال کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں صبا قمر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ گھر کی چار دیواری میں ہم سب بے شرم ہیں، کرتے سب کچھ ہیں لیکن کسی کو خبر نہیں ہونے دیتے، ہم سب ایک دوسرے سے ڈر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کیا صبا قمر شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ لوگوں کے اپنے 10 افیئرز (معاشقے) ہوں گے لیکن لڑکی کی دوسری شادی پر تنقید کریں گے، 10 افیئرز رکھنے پر کوئی احتساب نہیں ہے۔

انہوں نے دوسری شادی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھے کہ دوسری شادی جائز طریقے سے کی ہے۔

اس سے قبل انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو محبت ہوگئی ہے؟ صبا قمر نے جواب میں کہا کہ آپ کو معلوم ہے اگر مجھے محبت ہو جائے تو میں کھل کر کہتی ہوں اور جب ختم ہو جائے تب بھی بتا دیتی ہوں۔

مزید پڑھیں: ”ہے کوئی، بتاؤں گی سب کو“، صبا قمر کا عنقریب شادی کا عندیہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ”اُن“ کے ساتھ خوش ہوں، پیار ہم سب کو ہوتا ہے، میری محبت کے بارے میں کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں اور کچھ اندازے لگا رہے ہیں، ضرور شادی کروں گی اور ہم خوش رہیں گے، خواہش ہے کہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج پر جاؤں۔

شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر صبا قمر نے کہا کہ مشکل ہے اداکاری کو جاری رکھ سکوں، اداکاری نہ سہی کچھ اور کام کر لوں، اپنے شریکِ حیات کے لیے یہ کام چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں