اشتہار

سبینا فاروق نے پرانی تصویر شیئر کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینا فاروق نے سوشل میڈیا پر پرانی تصویر شیئر کرنے کی وجہ بتادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سبینا فاروق نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’فون گیلری سے پرانی تصویر اس لیے شیئر کی کہ ’روزے میں پکچر والی انرجی نہیں ہوتی۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز کی ہزاروں میں ہے اور سبینا سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سبینا فاروق نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنڈی سے ہے اور ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا آڈیشن بہت ہی برا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیشن برا ہونے کے باوجود ڈائریکٹ نے پہچان لیا تھا کہ وہ مجھے کردار سمجھائیں گے تو میں کرلوں گی۔

سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ ’گھر والے اداکاری کے راضی نہیں تھے میری بڑی بہن نے سپورٹ کیا اور والدین کا کہا کہ اسے جانے دیں جس کے بعد کراچی آگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑی بہن نے میرے لیے مار بھی کھائی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بہن کا ہاتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں