کراچی: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی خوبرو ماڈل صدف کنول نے تنقید کے بعد فیا ملک کی حمایت ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق نامور اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے حال ہی میں ماڈل صدف کنول سے شادی کی جس کے بعد سے صدف کنول اور شہروز سبزواری کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ایسے میں ماڈل کو فیا ملک کی حمایت حاصل ہوگئی۔
صدف کنول نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور فیا ملک نے بھی تصویر کو پسند کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ خوبصورت لوگوں میں سے ایک ہیں۔‘
شہروز سبزواری کی اہلیہ کی دوسری تصویر بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بالکل الگ انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، تصویر پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
ان کے شوہر شہروز سبزواری کو بھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر شہروز نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’تمام محبتوں کے لیے آپ کا شکریہ اور نفرتیں کرنے پر بھی آپ کا زیادہ شکریہ، میں نے اس سے سبق سیکھ لیا ہے اور منفی باتوں کو ایک طاقت کے طور پر استعمال کروں گا او رہر دن بہتر اور بہتر ہوتا چلا جاؤں گا
واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری 31 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، صدف کنول شہروز سبزواری کی دوسری بیوی ہیں، پہلی بیوی سائرہ یوسف سے شہروز نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔