شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ صدف کنول کی خوشگوار موڈ میں اپنی ساس کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
معروف شخصیات سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں باالخصوص شوبز سے تعلق رکھنے والی اکثر شخصیات تو اپنی نجی زندگی ک چیزیں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تاکہ مداحوں کو اپنے معاملات سے متعلق آگاہ رکھ سکیں۔
ایسی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں مشہور شوبز شخصیت صدف کنول اپنی ساس کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو کسی پارٹی کی لگ رہی ہے جس میں اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول اور ان کی ساس کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔
ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا تاہم کچھ ناقدین نے صدف کنول کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
واضح رہے کہ سینئر اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ برس کرونا لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کی تھی، ان کی پہلی اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف تھیں جن سے شہروز کی ایک بیٹی بھی ہے۔