اشتہار

حافظ نعیم میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الخدمت خیرات کے اربوں روپے الیکشن مہم پر خرچ کرنے کا جماعت اسلامی جواب دے، سراج الحق کراچی کے بلدیاتی نتائج پر اپنی معلومات درست کر لیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کے کراچی سے 5 قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں جبکہ جماعت اسلامی کا صرف آدھا رکن صوبائی اسمبلی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کراچی نے پیپلز پارٹی کو مینڈٹ دیا ہے اور میئر بھی ہمارا ہی ہوگا، جماعت اسلامی رونا دھونا بند کر کے اپنی شکست تسلیم کرے۔

حافظ نعیم الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں، میئر بننے کی بیماری نے ان کو حواس باختہ کر دیا ہے، حافظ نعیم کراچی میں منافرت اور نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں