تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صاحبہ کے بیٹے والدہ کے دفاع میں سامنے آگئے

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل کے چھوٹے بیٹے زین خان اپنی والدہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔

گزشتہ دنوں صاحبہ اور ریمبو نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ندا یاسر کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اس زمانے میں بیٹیاں نہیں دیں جس پر اس کی شکر گزار ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب اداکارہ نے وضاحت پیش کی تھی۔

صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

اب صاحبہ کے چھوٹے بیٹے زین نے انسٹا اسٹوری پر اپنی والدہ کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ منفیت ان کی والدہ اور پورے خاندان کی ذہنی صحت کو متاثر کررہی ہے۔

زین خان نے لکھا کہ ان کی والدہ سے جو نفرت ہو رہی ہے وہ ناقابل یقین ہے کیونکہ انہوں نے انڈسٹری کو 20 سال دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کا انتخاب غلط ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کی جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اداکارہ کے بیٹے نے مزید کہا کہ بہت زیادہ نازیبا اور نفرت انگیز تبصرے ان کی والدہ اور خاندان کے لیے پریشان کن ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -