منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

سیف علی خان نے اپنے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’چھوٹے نواب‘ کے لقب سے شہرت پانے والے سیف علی خان نے اپنے متعلق حیران کن انکشاف کر کے مداحوں کے ہوش اڑا دیے۔

سیف علی خان بالی وڈ کے اُن اداکاروں میں سے نہیں ہیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے اپنی روز مرا کی تفصیلات (تصاویر یا ویڈیوز) شیئر کرتے ہوں بلکہ وہ ان چیزوں سے کافی دور رہے ہیں۔

لیکن سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے نام سے نہیں بلکہ ایک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرے موبائل فون میں انسٹاگرام کی ایپ موجود ہے اور ایک خفیہ اکاؤنٹ بھی ہے، میں اسے تھوڑی دیر کیلیے استعمال کرتا ہوں اور زیادہ لطف اندوز نہیں ہوتا۔

چھوٹے نواب نے بتایا کہ میں نے اس ارادے سے انسٹاگرام ایپ ڈالی تھی کہ اسے بعد میں ڈیلیٹ کر دوں گا لیکن اب نہیں کر پا رہا۔

سیف علی خان نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر اس پوزیشن میں نہیں آنا چاہتا جہاں میں دیگر لوگوں کی چیزیں شیئر کروں، میں اس چیز کو کافی انجوائے کرتا ہوں کہ کوئی مجھے اپنی چیز کی تشہیر کیلیے نہیں کہتا کیونکہ وہ جانتا ہے میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا۔

انٹرویو میں آگے چل کر بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ ہو سکتا ہے کبھی میں کھل کر انسٹاگرام پر سب کے سامنے آ جاؤں۔

دوسری جانب، سیف علی خان کی اہلیہ و معروف اداکارہ کرینہ کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر شوہر یا بچوں کے ساتھ اپنی تصاویر/ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں