اشتہار

سجل علی اور عدنان صمد خان کی گفتگو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صمد خان کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزاحیہ ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی میں بلال عباس (سلمان)، سجل علی (عالیہ آغا)، عینی زیدی (الماس)، محمد احمد (آغا جی)، اسرا غزل، میرا سیٹھی (صائمہ)، قدسیہ علی (تانیہ)، اسما عباس (زرینہ)، علی سفینا (سیف الرحمان)، عبداللہ عابد ملک (علی)، شہریار منور (اظفر)، مصدق ملک (رفیع)، ونیزا احمد (صوفیا آغا)، بابر علی، عروسہ صدیقی (شگفتہ)، عدنان صمد خان (شکیل)، چائلڈ اسٹار فلک شہزاد (دپیک) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

کچھ ان کہی کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی محمد احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

انسٹاگرام اسٹوری میں عدنان صمد خان نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سجل علی کے بارے میں کتاب لکھ سکتا تھا لیکن میں نہیں لکھوں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ سجل علی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں اپنے بارے میں اچھا محسوس کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ جانتی ہیں کہ وہ کس چیز سے بنی ہیں، وہ مضبوط خاتون ہیں۔‘

سجل علی نے بھی عدنان صمد خان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جناب ابھی تو لوگوں کو یہ نہیں پتا کہ آپ کس چیز سے بنے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں