اشتہار

سجل علی انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی نیلے رنگ کے لباس میں خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکاروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

فلم کھیل کھیل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

سجل علی نے بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ، کہانی ایک رات کی، قدرت، چپ رہو میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں