جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اداکارہ سجل علی انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ اور مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کی تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکاری سجل نے ایک کلاسک بلیک پینٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی ہے، اداکارہ کے اس لک میں تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکاروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

فلم کھیل کھیل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

سجل علی نے بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ، کہانی ایک رات کی، قدرت، چپ رہو میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں