ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سجاد اکبر فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم سجاد اکبر کے بھائی امیر اکبر نے اس حوالے سے بتایا کہ سجاد اکبر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کی عمر 63 برس تھی۔

سابق کرکٹر سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 182 فرسٹ کلاس میچز بھی حصہ لیا۔

- Advertisement -

مرحوم سجاد اکبر لیول فور کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، جبکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔

وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

سابق کرکٹر سجاد اکبر کے اچانک انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں