کراچی: ملک بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد معروف شخصیات نے وقت گزارنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔
یونیسیف کی گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے تین ارب سے زائد لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زائد طالب علم حصولِ تعلیم سے بھی محروم ہیں۔
کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں نے شہروں کو لاک ڈاؤن کر کے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی جبکہ کچھ ادارے ایسے بھی ہیں جنہوں نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: کرونا جنگ، اگلی صف میں لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین
لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں بند ہونے والے شہری وقت گزارنے اور بے زاری کو دور کرنے کے لیے دلچسپ کام کررہے ہیں تاکہ اس سے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور وہ کرونا کے خلاف جنگ کو ثابت قدمی سے لڑ سکیں۔
علی ظفر نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف سمیت کرونا سے نبرد آزما دیگر لوگوں کو ملی نغمہ ’یہ وطن تمھارا ہے، تم ہو پاسبان اس کے‘ گن گنا کر خراج تحسین پیش کیا۔
View this post on Instagram
گلوکارسجادعلی نےمداحوں کی خواہش پوری کردی اور ہارمونیم کے ساتھ اپنا نیا گانا ’کوئی تو بات ہو ایسی‘ آن لائن گانا سنایا، اسی طرح گلوکارشہزادرائے بھی قرنطینہ میں رہنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں گٹار بجا کر اپنی پسند کا گانا سنایا۔