جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے پائلٹوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ، ماہانہ 50 فلائنگ گھنٹے مکمل کیے جانے پر ہی الاونس کی ادائیگی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹوں کی تنخواہوں اورمراعات میں کمی کا فیصلہ کرلیا ، کپتا نوں کی تنخواہوں میں 25 فیصدکٹوتی ہو گی۔

کپتانوں کو 75 گھنٹے کے بجائے 50گھنٹے گارنٹی الاوئنس کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ ماہانہ 50 فلائنگ گھنٹے مکمل کیے جانے پر ہی الاونس کی ادائیگی ہو گی۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں سال جون میں پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی10 تا 25 فیصد تنخواہوں میں کٹوتی کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہ سے10 فیصد جب کہ دو لاکھ سے زائد تنخواہ والے ملازمین کی 20 فیصد کٹوتی کی گئی۔

اسی طرح تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے پی آئی اے ملازمین کی 25 فیصد کٹوتی کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں