تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

دبئی : دبئی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ، جس سے 47 ہزار ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے ، تنخواہ میں 150 درہم سے 3000 درہم تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں محکمہ انسانی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بن زاید الفلاسی نے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہ میں اضافے کی تصدیق کردی ہے ، جس سے 47 ہزار ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

یہ ترامیم دبئی کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کے مطابق ہیں اور اس میں سرکاری محکموں کے وہ تمام ملازمین شامل ہیں ، جو 2018 کے دبئی ہیومن ریسورس مینجمنٹ لا نمبر (8) کے تابع ہیں، اس کے علاوہ عارضی یا پارٹ ٹائم ملازمین اور وہ ملازمین جن کی تنخواہ اپنے گریڈسے زیادہ ہے، اس میں شامل نہیں ہیں۔

محکمہ انسانی وسائل کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ تنخواہ میں اضافہ 150 دہم سے 3000 درہم تک کیا جاسکتا ہے، جس کا اطلاق مارچ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

یاد رہے گذشتہ ماہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے حکومت کی جانب سے دبئی کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کیا تھا ، اس اسکیم کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا تھا ۔

نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد ہوگا جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کے لیے 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ولی عہد شہزادہ نے کیریئر گریڈ پلیسمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی تھی ، اس کمیٹی کی سربراہی دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الفالسی نےکی۔

Comments

- Advertisement -