اشتہار

’’پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد کے درمیان شیئر کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شیئر کی فروخت کیساتھ مینجمنٹ کنٹرول بھی دیا جائے گا۔ بولیاں آنے کے بعد پی آئی اے کے تکنیکی اور فنانشل معاملات دیکھنے کا موقع ملے گا۔

بلال اظہر نے بتایا کہ پروسیس آگے بڑھے گا اور اختتام کے قریب نجکاری کمیشن طے کریگا کتنے شیئر فروخت کرنے ہیں۔ ن لیگ کی گزشتہ حکومت میں ہم اس اسٹیج تک بھی نہیں پہنچے تھے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کس شخص سے کہاں کام لینا چاہتے ہیں۔ ای سی سی کی سربراہی وزیرخزانہ کررہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کمیشن کی سربراہی اسحاق ڈار کررہے ہیں۔

ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق کمیٹی کی سربراہی خواجہ آصف کررہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کی سربراہی احسن اقبال کررہے ہیں۔ نجکاری کا عمل وزیرخزانہ کا کام نہیں ہے۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ ایڈوائزر سے پتہ چلا کئی ممالک اور کمپنیاں پی آئی اے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں ہولڈنگ کمپنی کی وجہ سے خلل نہیں آئیگا۔ موجودہ ملازمین سے متعلق کام کیا جارہا ہے، جلد پالیسی بنالی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں