پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

سینیٹر سلیم مانڈی والا کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کڈنی ہل ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا، 7ملزمان کیخلاف جنوری 2021 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کڈنی ہل ریفرنس سے متعلق احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، نیب کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت نمبر 1 کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

نیب درخواست میں کہا گیا کہ نیب ایگزیکٹیوبورڈمیٹنگ کےفیصلے کے مطابق ریفرنس واپس لینےکافیصلہ ہوا، ایگزیکٹیوبورڈمیٹنگ میں دستیاب شواہدکاجائزہ لیا گیا، چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل مشاورت کے بعد نتیجے پر پہنچے کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا تھا۔

- Advertisement -

چیئرمین نیب نے استدعا کی عدالت قانون کےمطابق تمام ملزمان کو بری کردے، جس پر عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا، 7ملزمان کیخلاف جنوری 2021 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں