تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق روسی جاسوس پر حملے میں روسی شہری ملوث تھے، برطانوی پولیس

لندن : برطانوی پولیس نے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی یولیا پر اعصاب متاثر کرنے والے زہر کے حملے میں ملوث روسی شہریوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے چند ماہ قبل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی یولیا اسکریپال پر اعصاب شکن زہر کے حملے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے.

برطانوی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کا استعمال کیا گیا ہے.

برطانیہ کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور یولیا اسکریپال پر زیریلے کیمیکل کے حملے میں‌ روسی شہری ملوث تھے، تاہم روس کی حکومت مسلسل روسی جاسوس پر حملے الزامات کی تردید کررہی ہے.

خیال رہے کہ رواں برس مارچ کے اوائل میں 63 سالہ سابق روسی ملٹری انٹیلیجنس آفیسر سرگئی اسکریپال اور ان کی 33 سالہ بیٹی یولیا اسکریپال کو برطانیہ کے شہر سالسبری کے سٹی سینٹر میں ایک بینچ پر تشویش ناک حالت میں پایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گیس کی زیادہ مقدار اسکریپل کے گھر کے دروازے پر پھینکی گئی تھی جس کے نتیجے میں سابق روسی جاسوس زیادہ متاثر ہوئے تھے۔

اعصابی گیس حملے کے تنازع کے بعد سے دونوں ملکوں کی جانب سے سفارتکاروں کو بھی ملک بدر کردیا گیا تھا، امریکا نے بھی روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -