تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ریسلر انعام بٹ کی آئندہ اولمپکس کے لیے تیاری کا بیڑا سلمان اقبال نے اٹھا لیا

کراچی: کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ریسلر انعام بٹ کی آئندہ اولمپکس کی تیاری اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنے ذمے لے لی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انعام بٹ کی آئندہ اولمپکس کے لیے تیاری میں مدد فراہم کریں گے۔

سلمان اقبال نے انعام بٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہر کھلاڑی کے ساتھ ہیں۔ انعام بٹ کو 2 سال کے دوران مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں بھیج کر تیاری کروائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: قومی ریسلنگ ٹیم کی وطن آمد

انہوں نے انعام بٹ کو بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ مل کر آئندہ اولمپکس میں انشا اللہ گولڈ میڈل پاکستان لائیں گے۔

ریسلر انعام بٹ نے سپورٹ کرنے پر سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان اقبال کی سپورٹ سے اولمپکس میں گولڈ میڈل ضرور جیتوں گا۔

بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ نے کہا کہ مدد کے اعلان پر سلمان اقبال کا بہت شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے مدد کا اعلان بہت بڑی خوشی ہے۔ ’مجھے اتنی خوشی میڈل جیت کر نہیں ہوئی جتنی اب ہو رہی ہے‘۔

انعام نے مزید کہا کہ اللہ پر بھروسہ تھا، اللہ نے میری کوشش سے بڑھ کر مجھے پھل دیا۔

خیال رہے کہ آئندہ اولمپکس سنہ 2020 میں ٹوکیو میں ہوگا۔

انعام بٹ چند روز قبل آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ریسلنگ کی 86 کلو گرام کیٹگری میں ناقابل شکست رہے تھے۔

انعام نے آسٹریلیا، بھارت اور کینیڈین ریسلر کو ہراتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور پھر نائیجرین ریسلر کو فائنل میں چاروں شانے چت کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -