اشتہار

قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے مہنگی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد مہنگی ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے پاس مہنگی گاڑیوں کا کلیکشن ہے جس میں اب بلٹ پروف نسان لگژری ایس یو وی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

سُپر اسٹار کو گزشتہ ماہ ممبئی میں نیتا مکیشن امبانی کلچرل سینٹر کی ایک تقریب میں اسی گاڑی میں آتے ہوئے دیکھا گیا لیکن گاڑی خریدنے کی خبریں اب سامنے آ رہی ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: پولیس نے سلمان خان کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی

بتایا جا رہا ہے کہ اداکار نے مذکورہ گاڑی بیرون ملک سے درآمد کروائی ہے۔ نسان لگژری ایس یو وی کو بلٹ پروففنگ کے لیے سب سے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی قیمت تقریباً دو کروڑ روپے ہے۔

سلمان خان

گزشتہ سال سلمان خان کو 1998ء میں کالے ہرن کا شکار کرنے پر آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملیں تب سے ان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حال ہی میں پولیس نے بھارتی کی ریاست راجستھان سے 21 سالہ دھاکڑ رام وشنوئی نامی ملزم کو گرفتار کیا جو اداکار کو ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ ملزم نے سُپر اسٹار کو پیغام ارسال کیا تھا کہ ’مستقبل میں تمہاری حالت بھی سدھو موسے والا جیسی کروں گا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں