بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر سے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر سے ریلیز کیا گیا جس میں اداکار کو اسلحہ تھامے دکھایا گیا ہے۔
سکندر کے میکرز کی جانب سے 80 سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس نے بھائی جان کے مداحوں کی بے چینی اور بڑھا دی ہے اور وہ فلم کی ریلیز کے بے تابی سے منتظر ہیں اور یوٹیوب پر چار کروڑ سے زائد صارفین ٹیزر کو دیکھ چکے ہیں۔
ٹیزر میں سلمان خان کو صرف یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’سنا ہے کہ بہت سارے لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے۔‘ اس کے بعد انہیں مخالفین کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ٹیزر میں دبنگ خان رپیٹر کا چیمبر گھٹنے سے کھینچ رہے ہیں۔
سکندر کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مرگا دوس نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر ساجد ندیاڈ والا ہیں۔
فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں رشمیکا مندانا موجود ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کاجل اگروال، شرمن جوشی ودیگر موجود ہیں جبکہ فلم عید 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔
اس سے قبل ساجد ندیاڈ والا کے ساتھ سلمان خان کی فلمیں کک، جڑواں، مجھ سے شادی کرو گی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔