تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سلمان خان کا ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے دس برس مکمل ہونے پر سلمان خان نے اہم اعلان کردیا۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایکشن فلموں کے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ٹائیگر کی ایک مرتبہ پھر سنیما گھروں میں واپسی ہونے والی ہے سلمان خان نے ایک تھا ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’ایک تھا ٹائیگر 3‘ سال 2023 میں 23 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان کوبھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ جب کہ کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ کا کردار نبھاتے دکھایا گیا تھا۔

فلم کےدوسرے حصے میں دکھایا گیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی اصلیت معلوم ہونے کے باوجود خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں تاہم اس مرتبہ کہانی اس سے مختلف دکھائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں