جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’کک‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے پروڈیوسر و ہدایت کار ساجد نڈیاڈ والا نے بلاک بسٹر فلم ’کک‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز ساجد نڈیاڈ والا نے تصدیق کی ہے کہ بلاک بسٹر فلم ’کک‘ کے سیکوئل پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ساجد نڈیاڈ والا نے کہا کہ میں نے خود کو کک کے ساتھ بطور ڈائریکٹر لانچ کیا اور یہ میری پسندیدہ فلم ہے، جس لمحے میں کک کے بارے میں بات کرتا ہوں تو مجھے انڈسٹری سے پیغامات موصول ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ ڈیجیٹل دنیا بھی سوالات سے بھر جاتی ہے کہ کک ٹو کی شوٹنگ کب شروع ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ کک ٹو ضرور بنائی جائے گی۔

ساجد نڈیاڈ والا نے کہا کہ سلمان خان نے بھی اسکرپٹ سنا ہے اور اب مجھے واپس آنے کے لیے ناظرین کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے پھر ہم کک ٹو پلان کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ساجد نڈیاڈ والا کی ایکشن کامیڈی فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان نے ’ڈیول‘ کا کردار نبھایا تھا، کک 200 کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھی جبکہ دنیا بھر میں اس کی کمائی 402 کروڑ کے لگ بھگ تھی۔

کک میں سلمان خان کے ساتھ لیڈ رول میں جیکولین فرنینڈس شامل تھیں دیگر کاسٹ میں متھن چکرورتی، رندیپ ہُدا، نواز الدین صدیقی، سنجے مشرا، ارچنا سنگھ ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں