اشتہار

معروف ایٹمی سائنسدان نے نوازشریف کا ریورس انجینئرنگ کا دعویٰ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معروف سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند نے نوازشریف کا ریورس انجینئرنگ کا دعویٰ مسترد کردیا، سابق وزیراعظم نے پاکستان میں کروز میزائل بنانے کا دعوی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ریورس انجینئرنگ کادعویٰ مستردکرتے ہوئے کہا امریکی میزائل ٹوماہاک کی ریورس انجینئرنگ کا دعویٰ درست نہیں، نواز شریف کے ریورس انجینئرنگ کے دعوے سے اتفاق نہیں کرتا۔

معروف ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ ریورس انجینئرنگ کا میزائل نہایت نازک ہوتا ہے، مضحکہ خیز ہے کہ میزائل گرے اوراس کے ٹکڑے نہ ہوں، یہ سچ ہے علاقے سے میزائل ملے مگر وہ چند ٹکڑے تھے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرثمرمبارک مند نے کہا تباہ شدہ ملبے اور چھوٹے ٹکڑوں پر کیا ریسرچ کی جا سکتی ہے؟ پاکستان سے امریکا نے یہ ملبہ واپس مانگا بھی نہیں تھا تاہم ہمارے پاس امریکا کی ایسی کوئی درخواست آئی ہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو محض کوڑے کرکٹ کا ڈھیر تھا جو بے سود تھا، امریکا ملبہ مانگتا تو واپس بھی کردیتے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کو کروز میزائل ہم نے دیئے، امریکا نے میزائل افغانستان میں مارے وہ بلوچستان میں گرے، ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالئے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں