تازہ ترین

سان فرانسسکو: سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے باہرمظاہرہ، ترنگا نذر آتش

بھارت کے یوم جمہوریہ پرسکھوں کی جانب سے بھارتی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں خواتین، بچوں سمیت سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے خالصتان کے جھنڈے لہرائے۔ سکھوں نے قونصلیٹ کے سامنے بھارتی پرچم نذرآتش بھی کیا۔

سکھ مظاہرین کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خالصتان لیکر رہیں گے، مودی سکھوں، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل ہے۔

واضح رہے کہ خالصتان کاریفرنڈم بھی 28 جنوری کوسان فرانسسکو میں منعقد ہو رہا ہے، خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے سکھ بڑی تعداد میں سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں۔

سکھ فارجسٹس تنظیم کا امریکا میں خالصتان ریفرنڈم کا اعلان

سکھ فارجسٹس تنظیم نے امریکا میں خالصتان ریفرنڈم کا اعلان تھا، سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ خالصتان ریفرنڈم 28جنوری کو سان فرانسسکو میں ہوگا، جو امریکا میں منعقد ہونے والا پہلا ریفرنڈم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -