اشتہار

سنتھ جے سوریا نے 96 ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے سابق عظیم آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا نے 1996 ورلڈکپ کی یادگار شیئر کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریا نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ انیس سو چھیانوے کے ورلڈ کپ میں ’مین آف دی سیریز کے انعام کے طورپر ملنے والی کار ستائیس سال بعد بھی ان کے پاس موجود ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں سابق کرکٹر نے لکھا کہ ’سنہری یادیں: 1996 کے ورلڈ کپ میں مین آف دی سیریز میں ملنے والی کار 27 سال بعد۔‘

- Advertisement -

ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنتھ جے سوریا نے دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں ایک میں وہ انیس سو چھیانوے میں اپنے کار کے ساتھ کھڑے ہیں اور دوسری تصویر میں دوہزار تئیس میں کھڑے ہوکر اپنی کار کے ساتھ پرانی یادوں کو تازہ کررہے ہیں۔

سنہ انیس سو چھیانوے میں کھیلا گیا ورلڈ کپ بائیں ہاتھ کے بیٹر سمیت پوری سری لنکن قوم کے لیے ایک سنہری یاد ہے کیونکہ یہ ورلڈ کپ سری لنکا نے اپنے نام کیا تھا۔

سترہ مارچ 1996 کو پاکستان کے شہر لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سنتھ جے سوریا نے اس ورلڈ کپ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 221 رنز بنائے جبکہ سات وکٹیں بھی اپنے نام کی تھیں جس پر انہیں مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے سنتھ جے سوریا نے سری لنکا کے لیے دو دہائیوں پر مشتمل طویل کیریئر میں 110 ٹیسٹ، 445 ون ڈے اور 31 ٹی20 میچز کھیل کر بالترتیب چھ ہزار 973، 13 ہزار 430 اور 629 رنز بنارکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں