تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مصر اور اسرائیلی دارالحکومت میں مٹی کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

یروشلم: اسرائیلی دارالحکومت میں بدھ کے روز مٹی کا شدید طوفان آیا جس کے بعد بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی علوہ ازیں مصر کے دارالحکومت قائرہ میں بھی مٹی کا طوفان آیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے زیرمسلط یروشلم کے علاقے میں بدھ کے روز شمالی علاقوں سے اٹھنے والے مٹی کے طوفان نے چند منٹوں میں دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مٹی کے شدید طوفان کے بعد طوفانی بارش اور برفباری بھی ہوئی جس کے بعد دریاؤں میں پانی کا بھاؤ بھی بڑھ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے باعث شہر میں ایمرجنسی اور اسپتالوں میں الرٹ جاری جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی جلد بند کردیا گیا تھا، علاوہ ازیں سڑکوں پر تین فٹ سے زیادہ پانی کھڑا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب مصر کے دارالحکومت قائرہ میں بھی بدھ کے روز مٹی کا طوفان آیا جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کردیا جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلا جواز گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

الرٹ میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت لائٹ ضرور جلائیں، تمام سڑکوں اور شاہراؤں پر حد نگاہ صفر ہوگیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اشکول کے علاقے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے، محکمہ موسمیات نے جمعے تک مٹی کے طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -