تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ثانیہ مرزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گھر میں موجود ٹینس کورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ "مرزا گھر میں میری پسندیدہ جگہ یہ ہے۔”

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ثانیہ سدا بہار خوبصورت ہیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔

اس سے قبل بھی ثانیہ کے دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جسے دیکھ کر مداح خوب محظوظ ہوئے تھے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے سابق عالمی نمبر ایک سنگل کھلاڑی مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر 2015 میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیتے تھے جبکہ 2016 میں آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

ثانیہ مرزا قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھیں ان کے ہاں اکتوبر 2019 میں بیٹے اذہان مرزا کی پیدائش ہوئی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں