ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید کپڑوں میں ملبوس خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سفیدی کی سادگی میں سکون تلاش کرنا۔‘ انہوں نے لوکیشن میں بتایا کہ وہ ’گووا‘ میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی کسی تقریب میں جانے سے قبل تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں