اشتہار

وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے: ثانیہ نشتر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ غربت کی شرح کا تعین آمدن اور معیار زندگی دیکھ کر کیا جاتا ہے، سنہ 2015 میں ملک میں غربت کی شرح 38 فیصد تھی۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی پالیسی پبلک ہے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا بی آئی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش ایک نیا پروگرام ہے۔ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم میں وظیفہ 50 سے بڑھا کر 160 اضلاع تک کر دیا گیا، احساس کو بی آئی ایس پی کہنا یا اس سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیں بتائے کہ ہمارے پروگرام میں کیا ایشوز ہیں، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں