بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

میری بیٹی اداکارہ بنتی تواس کی ٹانگیں توڑ دیتا‘ سنجےدت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سنجےدت کا کہناہےکہ ان کی بیٹی اداکارہ بننا چاہتی تھی اگروہ اداکارہ بن جاتی میں اس کی ٹانگیں توڑ دیتا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارسنجےدت نےکہاکہ ان کی بڑی بیٹی ترشلا اداکارہ بننےکےخواب دیکھنےلگی تھی اگر وہ اداکارہ بن جاتی تومیں اس کی ٹانگیں توڑ دیتا۔

سنجے دت کا کہناتھاکہ اداکارہ بننا آسان کام نہیں خاص کر ان کی بیٹی کے لیےجسےصحیح ہندی تک نہیں بولناآتی اوراس زبان کوسیکھنا ترشلا کےلیے بہت مشکل ہوتا۔

- Advertisement -

بالی ووڈ کےکھل نایک نےکہاکہ انہوں نےترشلا کی تعلیم کےلیے بہت وقت اور توانائی صرف کی ہےاوراس کا امریکہ کےاچھے کالج میں داخلہ کروایاجہاں سے ان کی بیٹی نےفارنزاک سائنس میں تعلیم حاصل کی۔

بالی ووڈ اسٹار نے1981میں اپنےفلمی کیریئر کا آغاز بائیس سال کی عمر میں فلم ’راکی‘سے کیا جوایک سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔اس فلم کےہدایت کار ان کے والد سنیل دت تھے۔

سنجے دت کوفلمی کیریئرشروع کیے30 برس سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہےاس دوران انہوں نے’سڑک‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘، ’کھل نایک‘ جیسی یادگار فلمیں دیں اور اب فلم ’بھومی‘سےان کی بالی ووڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

سنجے دت کی فلم ’بھومی‘باپ بیٹی کےتعلقات پر بن رہی ہے اور اس فلم میں اداکار والد کےکردار میں نظر آئیں گے۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال سنجے دت کا کہناتھاکہ’مجھے اپنی زندگی کا ایسا کوئی وقت یاد نہیں جب مجھے مشکلات کا سامنا نہ رہا ہو‘۔ان کا کہناتھاکہ جب وہ جیل میں تھے انہیں بالی ووڈ انڈسٹری بہت یاد آتی تھی۔

مزید پڑھیں:سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

واضح رہےکہ معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور اس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں