تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل آگیا

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ثاقب نثار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منصوبے روکنے کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں، ان کے الزامات سیاسی فائدے کے لیے ہیں، وہ سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ گھسیٹیں، سیاسی معاملات سیاست کے میدان میں ہی رکھیں۔

ڈیم فنڈ سے متعلق سابق چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں نے ڈیم کے لیے جو رقم دی وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے، عوام نے جو رقم دی تھی وہ 10 ارب روپے جمع ہوئی تھی، رقم کی حفاظت کے لیے 5 رکنی بینچ بھی تشکیل دیا تھا، رقم کو بینچ نے انویسٹ کر دیا تھا جو بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کو بلا کر اسٹڈی کرائی پاکستان سے 2025 تک پانی ختم ہو جانا تھا، سوال کرنا عوام کا حق ہے جس نے ڈیم کے لیے 1 روپے بھی دیا سوال کر سکتا ہے، رفتار سے ڈیم کی تعمیر چاہتے تھے لیکن رکاوٹیں آئیں جس کا ذکر نہیں چاہتا، پاکستان کی بقا کے لیے ڈیم بنانے کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ ہمارے معاملات درست نہیں، آج ہم ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اپنے اندر سے منافقت ختم کرنا ہوگی اور انا کو ختم کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -