اشتہار

معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ڈرامہ سیریل سارا بھائی ورسز سارا بھائی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ویبھوی اپادھیائے کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پروڈیوسر و اداکار جے ڈی مجیتھیا نے اداکاری کی موت کی اطلاع مداحوں کو دی۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ اداکارہ کی گاڑی کو بھارت کے شمالی علاقہ جات میں حادثہ پیش آیا۔

- Advertisement -

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’زندگی بہتر غیرمتوقع ہے، ایک بہترین اداکارہ اور دوست ویبھوی اپادھیائے جنہوں نے سارا بھائی ورسز سارا بھائی میں ’جیسمین‘ کا کردار نبھایا تھا، ان کی گاڑی بھارت کے شمالی علاقہ جات میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

جے ڈی مجیتھیا نے گزشتہ شب انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کے اہلخانہ آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے انہیں کل صبح 11 بجے ممبئی لے کر آئیں گے‘۔

خیال رہے کہ ویبھوی اپادھیائے نے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ 2020 میں فلم ’چھپاک‘ اور ’تیمیر‘ (2023) میں بھی کام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں