تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

’سیفی بھائی ہم سے سیریز کھیل لیں‘ سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بیٹے عبداللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل کی سیر کو نکلے تو شائقین کرکٹ نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ایک مداح نے سرفراز احمد سے کہا کہ ’سیفی بھائی نیوزی لینڈ کا اسکواڈ تو گیا، ہم سے آکر گراؤنڈ میں سیریز کھیل لیں۔‘

سرفراز احمد نے مداح کو جواب دیا کہ ’ہاں اب یہی رہ گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی بیٹے عبداللہ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Comments