اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سرفراز نے سنچری بنا کر سلیکٹرز کے دروازے دستک دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں سنچری بنا کر سلیکٹرز کے دروازے پر دستک دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم واپس آگئی، سرفراز نے کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں کے پی کے خلاف میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سرفراز کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے، سابق کپتان نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 12ویں سنچری اسکور کی، سندھ کے کپتان سرفراز کی شاندار سنچری کی بدولت سندھ نے پہلی اننگز میں 361 رنز بنالیے۔

گزشتہ روز لیفٹ آرم بیٹسمین فواد عالم نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی،خیبرپختونخوا کے اسپنر خالد عثمان نے تین اور ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سینٹرل پنجاب کو اننگز ڈیکلیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، سندھ کے ہاتھوں شکست

خیبرپختونخوا نے دن کے اختتام پر 50 اوورز میں 136 رنز بنائے تھے، اسرار اللہ نے کیریئر کی 26ویں نصف سنچری اسکور کی، سہیل خان نے اسرار اللہ کو پویلین روانہ کیا جبکہ آف اسپنر عاشق علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں سندھ نے سرفراز کی کپتانی میں اظہر علی کی سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سندھ نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا جانے والا 212 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، عمر بن یوسف نے 44 اور سعود شکیل نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں