ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان کے نیوکلیئرسپلائرزگروپ میں شمولیت کیلئے مختلف ممالک سے رابطے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفوں پر رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان کی وزرات خارجہ بھی ہوش میں آگئی۔ پاکستان بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ نے دو روز میں روس نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلفون کیا۔

- Advertisement -

مشیر خارجہ نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت کے لئے درخواست کی ہے۔ سرتاج عزیز نے ان وزرائےخارجہ سے نیو کلیئر سپلائی گروپ میں پاکستان کی شمولیت کیلے حمایت کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیو کلیئر سپلائی گروپ کی رکنیت غیر امتیازی بنیادوں پر ہونی چاہئے۔ مشیر خارجہ نے گروپ کا رکن بننے کے لیے پاکستان کی ساکھ اور اقدامات پر بھی زور دیا۔ وزرات خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹیری تسنیم اسلم نے بھی نیو کلئیر سپلائرز گروپ پاکستان کی رکنیت کی حمایت میں بریفنگ دی۔

تسنیم اسلم نے جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ نہ کرنے والے ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کرنے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی خاص ملک کے لئے استثنیٰ جنوبی ایشیا میں خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہوگا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں