تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ایئر فورس دنیا کی آٹھویں طاقتور ترین فضائیہ قرار

ریاض : عالمی ادارے فلائٹ گلوبل نے سعودی ایئر فورس کو دنیا کی آٹھویں طاقتور ترین فضائیہ قرار دیا ہے، مملکت کے پاس 351لڑاکا طیارے ہیں، جبکہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ائیر فورس دنیا کی 8ویں طاقتور ترین فوج ہے اور اسے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک پر برتری حاصل ہے، یہ بات عالمی ادارے فلائٹ گلوبل نے اپنی رپورٹ میں بیان کی ہے۔

فلائٹ گلوبل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاس72 یورو فائٹر ٹائیفون ہیں اس طرح کے مزید 48طیاروں کو خریدنے سودا بھی کیا ہوا ہے۔ سعودی فضائیہ کے پاس 198 ایف پندرہ طیارے ہیں اور مزید 5طیارے خرید کر بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

فلائٹ گلوبل کے مطابق دنیا کی دیگر ایئر فورس جن میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے، امریکی فضائیہ کے پاس2657 طیارے، روس 1616طیاروں کے ساتھ دوسرے، انڈیا 710 طیاروں کے ساتھ تیسرے اور شمالی کوریا 572 طیاروں کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے پاس 474 لڑاکا طیارے ہیں۔ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جس کے پاس 446 طیارے ہیں۔

سعودی عرب آٹھویں نمبر ہے جس کے پاس 351 طیارے ہیں۔ مصر کے پاس 303 لڑاکا طیارے ہیں۔ تائیوان 289طیاروں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

علاوہ ازیں جنگی طیاروں کو فضا میں فیول فراہم کرنے والے سب سے زیادہ طیارے امریکہ کے بعد سعودی عرب کے پاس ہیں، سعودی عرب فیول ٹینکر طیاروں کے سلسلے میں فرانس، روس اور برطانیہ پر سبقت لے گیا۔
فلائٹ گلوبل کی تازہ پورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاس22فیول ٹینکر ہیں، امریکہ اس طرح کے616 طیاروں کا مالک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی فضائیہ کے پاس فیول ٹینکر20 ہیں۔ اس کا نمبر سعودی عرب کے بعد آتا ہے۔
چوتھے نمبر پر روس ہے اس کے پاس19طیارے ہیں۔ اسرائیل 10طیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

چھٹے نمبر پر اٹلی، سنگاپور اور برطانیہ ہیں۔ ہر ایک کے پاس9،9 طیارے ہیں۔ سیپن8 طیاروں کے ساتھ ساتویں اور جرمنی، ترکی7طیاروں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -