تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: پہلی کارٹون فلم نمائش کے لیے تیار (ٹریلر دیکھیں)

ریاض: پہلی سعودی کارٹون فلم نمائش کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے جاپان کے تعاون سے پہلی کارٹون فلم تیار کی ہے جس کی نمائش جلد کی جائے گی۔

العربیہ نیٹ کے مطابق جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی 4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل پہلی سعودی فلم ’الرحلة‘ (سفر) طویل انتظار کے بعد پہلی بار سعودی عرب کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

یہ کارٹون فلم سعودی عرب کی مانجا پروڈکشن اور جاپانی کمپنی ٹوئی اینیمیشن نے مل کر تیار کی ہے، سعودی فاکس سینما گروپ نے فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فلم جمعرات 17 جون کو شیڈول کے مطابق ریلیز کی جائے گی۔

سینما گروپ کے مطابق فلم کی ٹکٹس کی بکنگ کے آغاز سے متعلق اعلان چند دن میں کیا جائے گا۔

ٹویٹر پر فاکس سینما گروپ کے آفیشل پیج نے اس نئی اینیمیشن فلم کی تشہیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاپان کے تعاون سے تیار کی جانے والی پہلی سعودی کارٹون فلم بے مثال تخلیقی وژن کے ساتھ تاریخی خیالی واقعات کا مجموعہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ جنرل اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے بھی ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔

اس کارٹون فلم سفر کی کہانی جزیرہ نمائے عرب کی اساطیر پر مبنی ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے بین الاقوامی معیار کا مواد پیش کرنا اور مقامی ٹیلنٹ کو سراہنا ہے۔

Comments

- Advertisement -