تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس بحران: سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

ریاض: کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کی غرض سے سعودی عرب نے فوڈ سپلائی کو محفوظ کرنے کے لیے 2 ارب ریال خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق کو وِڈ نائنٹین کی وبا کے سبب سعودی عرب میں پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سطح پر بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر زرعی مصنوعات کی درآمد پر خرچ کرنے اور فوڈ سپلائیز کو محفوظ بنانے کے لیے 2 بلین ریال (1.96 بلین درہم) کا فنڈ مختص کر دیا ہے۔

سعودی عرب: کرونا وائرس بحران کے باوجود 50 ارب ریال کی سرمایہ کاری

گزشتہ روز سعودی عرب کے ایگری کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مختص کردہ رقم زرعی پروڈکٹس درآمد کرنے پر خرچ کی جائے گی، فوڈ سپلائی کے تحفظ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام، جو براہ راست اور بالواسطہ قرضوں کے ذریعے انجام پائے گا، کا پہلا ہدف چاول، چینی، سویابین اور پیلی مکئی کی درآمد ہوگی، اس کے بعد مارکیٹ کی ضرورت اور فوڈ سیکورٹی کی حکمت عملی کو مد نظر رکھ کر دیگر مصنوعات بھی شامل کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے بحران کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے باوجود سعودی عرب میں سال رواں کے آغاز سے اب تک 50 ارب ریال سے زائد سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -