تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کے اہم سوال کا جواب مل گیا

ریاض: سعودی عرب میں متعلقہ ادارے نے غیرملکیوں کی جانب سے اقامہ اور پاسپورٹ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک غیرملکی ملازم نے سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے استفسار کیا تھا کہ اگر کسی کارکن کی سروسز سیز ہوچکی ہوں تو ایسی صورت میں کفالت تبدیل ہوسکتی ہے؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ ایسا مملکن نہیں، کفایت کی تبدیلی کے لیے لازم ہے کہ ہر قسم کے معاملات سلجھے ہوں، کسی بھی غیر ملکی کارکن کی سروسز جوازات کے ادارے میں سیز کر دی جائیں تو کفالت کی تبدیلی کا عمل ممکن نہیں ہوتا، اس کے لیے فائل میں موجود رکاوٹ اور پابندی کو ختم کروانا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے قانون کے تحت کسی بھی غیرملکی ملازم کے خلاف متعلقہ ادارے یا کمپنی میں قانونی خلاف ورزیاں درست ثابت ہوں تو سروسز اور فائل سیز کردی جاتی ہیں۔

اگر کسی ورکر کی پرسنل فائل جوازات میں سیز کر دی جائے وہ خروج وعودہ اور نہ ہی خروج نہائی پر جا سکتا ہے جب تک معاملہ ختم کرکے فائل کو ری اوپن نہ کرایا جائے۔

دریں اثنا دوسرے شخص نے سوال کیا کہ میں نے اپنے اہل خانہ کو وزٹ ویزے پر بلایا اور مدت ختم ہونے پر تمام کی توسیع کرائی لیکن اہلیہ کی اب تک نہ ہوسکی، کیا وجہ ہے؟

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ بعض اوقات تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے، لہذا جوازات کی فراہم کردہ سروس ‘رسائل والطلبات’ پر اپنے مسائل بیان کریں جہاں خودکار طویقے سے معاملات حل ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -